لبیک اللھم لبیک… میدان عرفات میں حجاج کی آمد جاری، رکن اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ( نیوز ڈیسک) لاکھوں فرزندانِ اسلام ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے میدانِ عرفات پہنچ چکے ہیں، جہاں آج حج کا سب سے اہم رکن ’’وقوفِ عرفہ‘‘ ادا کیا جائے گا۔
حجاج کرام نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے عرفات روانہ ہوئے جہاں وہ زوال کے بعد میدان عرفات میں قیام، دعا، توبہ و استغفاراورخطبہ حج سنیں گے۔
حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے اردو، انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشرکیا جائے گا، تاکہ دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت پیغام کو سمجھ سکیں۔
عرفات کے بعد حجاج مشعر الحرام اور پھرمزدلفہ روانہ ہوں گے، سعودی حکام نے تمام سہولیات مکمل فراہم کردی ہیں، سیکیورٹی اورطبی ٹیمیں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔
سابق گورنر زبیر عمر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے گرین سگنل مل گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کالعدم جماعت کی حمایت، لاہور پولیس کا اہلکار گرفتار
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی سٹاف کی سکریننگ کا عمل جاری ہے، جس کے بعد لاہور پولیس میں اہلکاروں کی سکریننگ کی جائے گی۔ جس مقصد شدت پسند مذہبی جذبات رکھنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کیلئے ماہرین نفیسات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔