خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن سے نشستوں کی تقسیم کا معاہدہ قیادت نے کیا اور اگر بانی نے اس کو ماننے سے انکار کیا تو پھر وہ کریں گے جو عمران خان کا فیصلہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 2 آرا تھی ہمیں الیکشن لڑنا چاہیے یا نہیں اس پر بات واضح کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب پتا چل جائے گا کہ بانی پی ٹی آئی اس سیٹیلمینٹ کی توسیع کرتے ہیں یا نہیں اگر توسیع نہیں کریں گے تو بانی کا جو فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔گورکھ پور پولیس ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی جنرل چار نشستوں کیلئے ظہیر عباس ایڈووکیٹ گزشتہ ہفتے بانی سے نام لے کر آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے، ہماری پارٹی میں کوئی فرد واحد فیصلہ نہیں کرتا، علی امین گنڈاپور تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دبا تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی چار جنرل سیٹوں کے امیدوار، ایک ٹیکنوکریٹ، اور ایک خاتون سیٹ بانی کی لسٹ تھی اگلے چند گھنٹوں میں واضح ہوجائے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ میں وکیل ظہیر عباس کی بات پر یقین نہ کروں۔ بہرحال آج بات واضح ہو جائے گی، معاملہ صرف پانچوں نشستوں کا تھا، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچوں نشستوں پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیئے گئے لیکن سب خاموش بیٹھے ہیں صرف ہماری پارٹی پر مکالمہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے بات کرنا اور بات ہے ایسا نہیں ہے کہ ہم حکومت سے بات نہیں کرتے ہم نے حکومت سے بات کی، 2025 میں بیٹھے لیکن وہ مجبور تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں وہ تو بانی سے ہماری ملاقات تک نہیں کروا سکتے،ایسی حکومت سے کیا بات کرنی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیا اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیا قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم امیر البحر سے سربراہ سعودی بحریہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ انہوں نے کہا کہ پر اپوزیشن پی ٹی آئی حکومت سے
پڑھیں:
’اپنی سیلری سے خوش ہوں‘، ایمازون کے بانی جیف بیزوس سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟
ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ بطور سی ای او انہوں نے کبھی اضافی معاوضہ، بونس یا اسٹاک گرانٹس وصول نہیں کیے اور وہ اس فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
2024 میں نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیزوس نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کے بورڈ سے کہا تھا کہ
مجھے کوئی اضافی معاوضہ نہ دیں۔ میں پہلے ہی کمپنی کا بڑا شیئر ہولڈر ہوں اور مجھے مزید مراعات لینے پر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ میں کس طرح مزید ترغیب کی ضرورت محسوس کر سکتا ہوں؟
بیزوس بطور سی ای او سالانہ صرف 80 ہزار ڈالر تنخواہ لیتے رہے۔
بیزوس کا فلسفہبیزوس کے مطابق، مالکان اپنی دولت تنخواہوں سے نہیں بلکہ کمپنی کی قدر بڑھا کر بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا
میں نے کبھی اس کو صحیح نہیں سمجھا کہ اور مراعات لوں… اور مجھے اس فیصلے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چِھینا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی کا پیمانہ ذاتی دولت نہیں بلکہ دوسروں کے لیے پیدا کی گئی دولت ہونا چاہیے۔’کسی کو ایک ایسی فہرست بنانی چاہیے جس میں لوگوں کو اس بنیاد پر رینک کیا جائے کہ انہوں نے دوسروں کے لیے کتنا سرمایہ پیدا کیا۔‘
’ایمازون کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 2.3 ٹریلین ڈالر ہے… میں نے دوسروں کے لیے تقریباً 2.1 ٹریلین ڈالر کی دولت تخلیق کی ہے۔ یہ فوربز کی دولت کی فہرست سے کہیں بہتر معیار ہے۔‘
بیزوس کا یہ طریقہ کار سلیکون ویلی کے دیگر ٹیک لیڈرز سے مشابہ ہے جنہوں نے علامتی یا معمولی تنخواہیں لیں۔
ایپل کے شریک بانی اسٹیو جابز کی طرح میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2013 سے صرف 1 ڈالر سالانہ لے رہے ہیں۔
وارن بفیٹ، چیئرمین برکشائر ہیتھوے، نے بھی طویل عرصے تک صرف 100,000 ڈالر سالانہ مقررہ تنخواہ لی، بغیر کسی اسٹاک بونس کے۔
یہ رویہ اس وسیع تر فلسفے کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت کا مقصد ذاتی دولت بنانا نہیں بلکہ قدر (Value) تخلیق کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمازون کے بانی جیف بیزوس