وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے خوف نے بڑے بڑے غنڈوں کو قرآن اٹھا کر معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔

لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس فورس کی بدولت پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ممکن ہو جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: جرائم پیشہ عناصر کی شامت، ’پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ‘ کیا ہے؟

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہترین جوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ’ہم سب کو مل کر ایک صحت مند پاکستان کی تعمیر کرنی ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ نشہ اب اسکولوں اور یونیورسٹیوں تک جا پہنچا ہے، اور اس لعنت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔‘

انہوں نے واضح کیاکہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیشل فورس ’ٹیرا‘ تشکیل دی گئی ہے، جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’سی سی ڈی‘ بنائی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ توقع رکھتی ہیں کہ فورس کے جوان اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شااللّٰہ پوری ہمت اور ولولے کے ساتھ آپ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل نکالا جائے گا، کسی قسم کی مصلحت برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو زہر عوام میں گلیوں، شہروں اور ڈویژنز کے اندر پھیلایا گیا ہے، آپ ہی اسے جڑ سے ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہیں بہادر لوگ بے حد پسند ہیں اور وہ ان کی قدر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ دلیرانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی نبھائیں گے تو اللّٰہ تعالیٰ آپ کا ساتھ دے گا۔ یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ایک عہد ہے کہ آپ ہر برائی اور لعنت کا قلع قمع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا بیٹا موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

انہوں نے مزید کہاکہ آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا آپ کی ذمے داری ہے، اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ پاکستان کا نام سربلند کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سی سی ڈی غنڈے مریم نواز معافیاں وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی سی ڈی غنڈے مریم نواز معافیاں وی نیوز سی سی ڈی

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار