سانگھڑ واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے، شازیہ مری - فوٹو: فائل
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے سانگھڑ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےگناہ افراد کے قتل پر دلی دکھُ اور افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سے رابطے کیا ہے، اعلیٰ حکام سے قتل کے واقع میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی درخواست کی ہے۔
سانگھڑ کے قریب گاؤں میں زمین کےتنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ملزمان قانون کی گرفت سے باہر نہیں جائیں گے۔ امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ سانگھڑ واقعہ کے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو انصاف دلایا جائے گا۔ بااثر افراد نے ہٹ دھرمی سے کام لیا جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ضلع سانگھڑ کے علاقے کوٹھ پنہل جونیجو میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد قتل جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملوث عناصر دو گروہوں شازیہ مری جائے گا
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہرِ قائد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے.
پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن کی نواب کالونی میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان افتخار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
لواحقین کے مطابق مقتول افتخار موبائل مارکیٹ میں کام کرتا تھا اور پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
وہ گزشتہ روز بھی دکان پر گیا تھا اور شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دکان سے جلدی نکلا تھا۔
راستے میں ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم افتخار نے اسلحہ دیکھ کر رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے سر پر گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور اہلِ علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسرا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا کے مطابق مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔