ریتک روشن نے صبا آزاد کو مہنگے علاقے میں فلیٹ کم کرائے پر دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو ممبئی کے پرکشش علاقے جوہو میں لگژری فلیٹ محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع “منت اپارٹمنٹس” میں ہے، جو شہر کے مہنگے ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
پراپرٹی دستاویزات کے مطابق یہ تین بیڈروم پر مشتمل اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ ہے۔
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایسے فلیٹس کا کرایہ عموماً ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں صبا آزاد کو نمایاں رعایت ملی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
بھارت میں آن لائن گیم کی لت نے ایک معصوم جان لے لی جو اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں چھٹی جماعت کے طالبعلم کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی۔
غمزدہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ چیک بک لینے بینک گیا تو معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 13 لاکھ وپے نکالے جا چکے ہیں۔ میں بس حیران اور پریشان رہ گیا۔
بینک کے عملے نے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔
جس پر والد نے اپنے 14 سالہ بیٹے یش سے باز پرس کی جو پہلے تو ٹالتا رہا لیکن پھر اعتراف کرلیا۔
یش کے والد نے پولیس کو بتایا کہ یہ رقم میں نے دو سال قبل زمین بیچ کر حاصل کی تھی اور محفوظ کرنے کے لیے بینک میں رکھوائی تھی تاکہ برے وقت میں کام آئے۔
والد یادیو نے مزید بتایا کہ جب 13 لاکھ روپے آن لائن گیم میں خرچ ہونے کا پتا چلا تو میرے پاؤں تلے زمین نکل گئی تھی۔
بیٹے کے اعتراف پر یادو نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور آئندہ آن لائن گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ پھر وہ ٹیوشن پڑھنے چلا گیا۔
بعد ازاں ٹیوشن سے واپسی پر سیدھے اپنے کمرے میں گیا اور پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات شروع کی جائیں گی۔