Express News:
2025-11-03@01:57:38 GMT

ریتک روشن نے گرل فرینڈ صبا آزاد کو پرتعیش فلیٹ دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے گرل فرینڈ صبا آزاد کو پرتعیش فلیٹ بےحد کم کرائے پر دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتک روشن نے ممبئی کے مہنگے علاقے جوہو میں واقع اپنا ’سی ویو فلیٹ‘ اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر واقع "منت اپارٹمنٹس" میں ہے، جو شہر کے پرکشش اور مہنگے علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

پراپرٹی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک لگژری تھری بیڈروم اپارٹمنٹ ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ کے درمیان ہے۔

مقامی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس معیار کے فلیٹس کا کرایہ عموماً ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ ہوتا ہے، جس کے مقابلے میں صبا آزاد کو یہ فلیٹ خاص رعایت پر دیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صبا آزاد کو

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
  • پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • تلاش
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
  • پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم