کرک میں امن پاسون جرگہ:مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ضلع کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تخت نصرتی میں تاریخی امن پاسون جرگہ، قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں گزشتہ 6ماہ کے دوران بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مشرانِ علاقہ کی جانب سے ایک اہم امن پاسون جرگہ تخت نصرتی اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جرگے میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال، سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان، جے یو آئی صوبائی جائنٹ سیکرٹری ملک عماد اعظم، سابق ایم این اے شمس الرحمن، سابق ایم پی اے مہر سلطانہ ایڈووکیٹ سمیت ضلع کرک کے جید مشران، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما، علماء کرام، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جرگے میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کرک ہمیشہ سے امن و بھائی چارے کا گہوارہ رہا ہے، یہاں کے عوام نہ صرف تعلیم دوست بلکہ انتہائی باشعور اور مہمان نواز ہیں،کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سرزمینِ خٹکستان کو بدامنی کی نذر کرے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضلع کرک میں نہ "گڈ" کی جگہ ہے اور نہ ہی "بڈ" کے لیے کوئی گنجائش، کیونکہ یہاں کے عوام امن کی فضا کو ہر قیمت پر برقرار رکھنا چاہتے ہیں،جرگے میں علاقے سے تمام مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن دی گئی، بصورت دیگر قوم اپنی مدد آپ کے تحت مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی۔مشران نے واضح پیغام دیا کہ علاقے میں مزید بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر جرگے کے مشران نے ایک متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس کو تمام درکار وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مؤثر کارروائی کر سکے، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دیے جائیں،امن پاسون جرگے میں تمام سیاسی جماعتوں، علماء کرام، اور مشرانِ علاقہ نے مکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا، اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس نے اعظم ہاؤس میں اجلاس منعقد کرکے امن و امان کے قیام کے لیے لائحہ عمل طے کر لیا۔یہ جرگہ کرک کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جہاں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر یہ پیغام دیا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے اور اسے ہر قیمت پر بحال رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: امن پاسون جرگے میں کے لیے
پڑھیں:
جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی صفائی و ستھرائی کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر ہر یوسی کے لیے علیحدہ اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں تاکہ تمام علاقوں میں بیک وقت اور مؤثر انداز میں اسپرے مہم جاری رکھی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی جناح کی جانب سے 11 اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں، جو کہ تمام یوسیز میں یکساں طور پر تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد برسات کے بعد کھڑے پانی، گندگی اور مچھروں کی افزائش کو روک کر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت و سلامتی ہے تمام یوسیز میں بیک وقت اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ایم سی جناح عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے مہم کے دوران عملے کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی شکایت یا تجویز کی صورت میں ٹی ایم سی سے فوری رابطہ کریں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ صفائی و صحت کے حوالے سے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ جناح ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جا سکے۔