کرک؛ مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : کرک میں امن امان کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے امن پاسون جرگے نے مسلح افراد اور گروہوں کو تین دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں امن پاسون جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی و دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
امن پاسون جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کو نکلنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس حوا لے جاری اعلامیہ کے مطابق 3 دن کے بعد قوم مسلح لشکر کشی پر مجبور ہوگی، ریاست پولیس کو درکار تمام وسائل فراہم کریں تاکہ مؤثر کارروائی کرسکیں۔
جرگہ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ ایم این اے شاہد خٹک نے کہاکہ کرک میں امن خراب کرنے والوں کو کہتاہوں یہاں سے بھاگ جاؤ۔
وزیرکھیل فیصل کھوکھر کی ریکارڈمدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر پر محسن نقوی کو مبارکباد
دوسری جانب باجوڑ میں بھی امن پاسون احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا اور دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: امن پاسون
پڑھیں:
خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔