اسرائیل سے تنازعے کے دوران عمان منتقل ہونے والے 7 ہوائی جہاز ایران پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔
واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد اور زاہدان کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کرائے گئے۔ باقی طیاروں نے بھی زاہدان ہوائی اڈے کو ہی اپنی منزل بنایا۔
ذرائع کے مطابق معراج ائیر کا ایک طیارہ اب بھی عمان کے ہوائی اڈے پر موجود ہے جو فنی خرابی کا شکار ہے۔ اس کی مرمت کا کام جاری ہے اور جلد ہی اسے بھی واپس ایران بھیج دیا جائے گا۔
یہ اقدام اس وقت کیا گیا تھا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران نے اپنی فضائی حدود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب صورت حال معمول پر آنے کے بعد ان طیاروں کو واپس لے لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہوائی اڈے
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔