پاکستان کو ایک سرسبز، پائیدار ملک بنانا چاہتے ہیں‘ناصرشاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرتوانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سرسبز، پائیدار ملک بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے نوجوانوں کو تیارکررہے ہیں، اس خیالات کا اظہار وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوتھ پارلیمنٹ، میڈ ان پاکستان اور اسپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سندھ حکومت کے تعاون سے منعقدہ نیشنل انوائرمینٹل سسٹین ایبلیٹی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت ایسے صارفین کے لیے ٹیکس چھوٹ پر کام کررہی ہے جو 300یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور سولر پاور پر منتقل ہورہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے گئے۔ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔