سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، یہ اضافہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ دوسری جانب پنشن میں 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 13 جون کو صوبائی اسمبلی میں 3451 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھی اس فیصلے کی منظوری دی گئی تھی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167 ارب مختص
سٹی 42 : آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص کر دیئے گئے، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔
آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، سپیشل برانچ کے افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
ایس پی یو افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 6ارب، 28کروڑ 73لاکھ ،15ہزار، سیف سٹی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے1ارب 77کروڑ10لاکھ روپے، پی ایچ پی افسران واہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 9ارب26کروڑ85لاکھ ،8ہزار، سی سی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 2ارب 1کروڑ 7لاکھ ،72ہزار، آر ایم ایف افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 1ارب18کروڑ 24لاکھ 69ہزار مختص کئے۔
علاوہ ازیں ایلیٹ فورس افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کے لئے 61کروڑ67لاکھ ،97ہزار مختص کئے، قومی رضاکاروں کی تنخواہ کے لئے 19کروڑ31لاکھ اور93ہزار روپے مختص کئے ہیں۔
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا