data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ھونا شروع ھوگئی ھے، سکھر اور گڈو بیراج پر فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی، جبکہ محکمہ موسمیات کیجانب سے تحریری طور پر مشرقی بلوچستان میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے 7 سے 9 جولائی کے دوران مشرقی بلوچستان میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی، 7 سے 9 جولائی کے دوران پہاڑی برساتی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ھے، رواں سال 2022 کے سیلاب سے بھی بڑے سیلاب کی امکانات ھیں ، جاری کردہ الرٹ میں پہاڑی برساتی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کی طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بلوچستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کیمطابق اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد: 1,72,596 کیوسک، اخراج: 1,35,775 کیوسک،سکھر بیراج پر پانی کی آمد: 1,33,654 کیوسک، اخراج: 83,034 کیوسک ھے ،جاری کردہ اعداد و شمار کیمطابق تربیلا ڈیم سطح آب: 1520.

97 فٹ ،پانی کی آمد: 2,89,000 کیوسک، اخراج: 2,83,500 کیوسک،دریائے کابل سطح آب: 8.85 فٹ،پانی کی آمد: 51,900 کیوسک،کبیر والا (کی۔باغ)پانی کی آمد: 3,54,154 کیوسک، اخراج: 3,46,130 کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی ا مد

پڑھیں:

دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ وارننگ جاری

بھکر:

دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر فلڈ سیزن کی اب تک کی سب سے زیادہ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث نچلے درجے کا سیلاب درمیانے درجے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار 656 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 62 ہزار 456 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس ای انہار بھکر کے مطابق سپر بند کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور فلڈ کیمپوں میں عملہ ہمہ وقت تعینات ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں دریائے سندھ کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور فلڈ کنٹرول سیل مکمل طور پر الرٹ ہیں، جبکہ فلڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی سی بھکر نے کچہ اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بھکر، کلورکوٹ اور دریا خان کے نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے سندھ میں بھکر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، فلڈ وارننگ جاری
  • لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
  • دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
  • امریکا: ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 82 تک پہنچ گئیں
  • ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں 10جولائی تک شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری