لاہور میں صبح سویرے موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
لاہور میں بارش تھمنے کے ساتھ ہی حبس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر نشتر ٹاون میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کے دیگر علاقوں جیل روڈ پر 43 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 41، گلبرگ میں 40، ایئرپورٹ پر 34 ملی میٹر، گلشن راوی میں 31، لکشمی چوک میں 26، اقبال ٹاون میں 24، سمن آباد میں 16، جوہر ٹاون میں 13، اپر مال میں 2، مغلپورہ میں 4، تاجپورہ میں 3، پانی والا تالاب اور فرخ آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے پانی کے نکاس کے لیے واسا کو ہدایات جاری کر دیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک لاہور بھر میں اوسط بارش 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج مزید بارش کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
پنجاب کے تمام بڑے دریا، ہل ٹورنٹس اور نالے اس وقت معمول یا کم درجے کے سیلاب پر بہہ رہے ہیں۔ کسی بھی مقام پر درمیانے یا اونچے درجے کا سیلاب نہیں ہے۔
دریائے سندھ:
تربیلا: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں کمی
کالا باغ: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں کمی
چشمہ: کم درجے کا سیلاب، پانی کے بہاؤ میں اضافہ
دیگر بڑے دریا (جہلم، چناب، راوی، ستلج) اور راجن پور و ڈی جی خان کے تمام ہل ٹورنٹس معمول کے مطابق ہیں، اور کہیں بھی غیر معمولی اخراج رپورٹ نہیں ہوا۔
تمام بڑے نالے (ڈیک، ایک، پلکھو، بین، بسنتَر وغیرہ) بھی معمول کی سطح پر بہہ رہے ہیں۔
عوام کے لیے ہدایت:
رہائشی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہوشیار رہیں، نشیبی اور دریا کنارے علاقوں سے گریز کریں، اور پی ڈی ایم اے پنجاب و ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ہنگامی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
پانی کی آمد اور اخراج
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 87 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 22 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد3 لاکھ 64 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 45 ہزار 800 کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 44 ہزار300 کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 50ہزار 400 کیوسک اور اخراج 50 ہزار400 کیوسک ہے۔
آبی ذخائر:
تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1521.
چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 644.20 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 18 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 74 لاکھ 7 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مقام پر دریائے کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد درجے کا سیلاب کیوسک ہے ملی میٹر پانی کے پانی کا کی سطح
پڑھیں:
پیرس: دریائے سین 102 برس بعد عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا
پیرس کے تاریخی دریائے سین (Seine) کو 102 سال بعد پہلی بار عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز 3 مقامات پر باقاعدہ سوئمنگ ایریاز کا افتتاح کیا گیا، جو ماحول دوست اقدامات میں ایک نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
دریائے سین میں 1923 سے تیراکی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جب پانی میں بیکٹیریا کی زیادتی کے باعث اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔
پیرس کی موجودہ میئر این ہدالگو (Anne Hidalgo) نے اس تاریخی موقع کو گرین پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیراکی کا خواب، جس پر شک کیا گیا، ہم نے پورا کر دکھایا۔ اولمپکس 2024 سے قبل پانی کو صاف کرنے کے لیے 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے صفائی منصوبہ مکمل کیا گیا۔ ہدالگو نے خود بھی اولمپکس سے قبل دریائے سین میں تیراکی کرکے عوام کو یقین دلایا کہ پانی اب محفوظ اور صاف ہے۔
مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے ٹھنڈے پانی میں تیراکی مقابلے، نیا ریکارڈ قائم
3 مخصوص مقامات کھول دیے گئے:ایک ایفل ٹاور کے قریب
دوسرا نوترے دام کیتھیڈرل کے پاس
تیسرا مشرقی پیرس میں
ہر مقام پر لائف گارڈز، شاورز، چینجنگ رومز اور بیٹھنے کے انتظامات موجود ہیں۔
یہ منصوبہ 1988 میں سابق صدر ژاک شیراک کے دور سے زیر غور تھا، تاہم پانی کی ناقص کوالٹی کے باعث متعدد بار ملتوی کیا گیا، حتیٰ کہ 2012 میں ایک تیراکی مقابلہ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔
پانی کی صفائی کا یہ اقدام ماحولیاتی بہتری، شہری سہولتوں اور پائیدار ترقی کی علامت بن چکا ہے، اور اب پیرس کے باسیوں اور سیاحوں کو شہر کے دل میں قدرتی پانی سے لطف اندوز ہونے کا نایاب موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
102 سال بعد ایفل ٹاور پیرس تیراکی دریائے سین