پیرس کے تاریخی دریائے سین (Seine) کو 102 سال بعد پہلی بار عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز 3 مقامات پر باقاعدہ سوئمنگ ایریاز کا افتتاح کیا گیا، جو ماحول دوست اقدامات میں ایک نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

دریائے سین میں 1923 سے تیراکی پر پابندی عائد کی گئی تھی، جب پانی میں بیکٹیریا کی زیادتی کے باعث اسے صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔

پیرس کی موجودہ میئر این ہدالگو (Anne Hidalgo) نے اس تاریخی موقع کو گرین پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیراکی کا خواب، جس پر شک کیا گیا، ہم نے پورا کر دکھایا۔ اولمپکس 2024 سے قبل پانی کو صاف کرنے کے لیے 1.

6 ارب ڈالر کی لاگت سے صفائی منصوبہ مکمل کیا گیا۔ ہدالگو نے خود بھی اولمپکس سے قبل دریائے سین میں تیراکی کرکے عوام کو یقین دلایا کہ پانی اب محفوظ اور صاف ہے۔

مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے ٹھنڈے پانی میں تیراکی مقابلے، نیا ریکارڈ قائم

3 مخصوص مقامات کھول دیے گئے:

ایک ایفل ٹاور کے قریب
دوسرا نوترے دام کیتھیڈرل کے پاس
تیسرا مشرقی پیرس میں
ہر مقام پر لائف گارڈز، شاورز، چینجنگ رومز اور بیٹھنے کے انتظامات موجود ہیں۔

یہ منصوبہ 1988 میں سابق صدر ژاک شیراک کے دور سے زیر غور تھا، تاہم پانی کی ناقص کوالٹی کے باعث متعدد بار ملتوی کیا گیا، حتیٰ کہ 2012 میں ایک تیراکی مقابلہ بھی منسوخ کرنا پڑا تھا۔

پانی کی صفائی کا یہ اقدام ماحولیاتی بہتری، شہری سہولتوں اور پائیدار ترقی کی علامت بن چکا ہے، اور اب پیرس کے باسیوں اور سیاحوں کو شہر کے دل میں قدرتی پانی سے لطف اندوز ہونے کا نایاب موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

102 سال بعد ایفل ٹاور پیرس تیراکی دریائے سین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 102 سال بعد ایفل ٹاور پیرس تیراکی دریائے سین دریائے سین کیا گیا کے لیے

پڑھیں:

ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ، تیسرے درجے کی قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مواچھ گوٹھ میںپرانے ٹائروں کے ایک بڑے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کی قرار دے کرشہر بھر سے امدادی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ۔چیف فائر آفیسرہمایوں خان کے مطابق، اس وقت 12 سے 13 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں، تاہم پانی کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ گودام 2 ایکڑ پر پھیلا ہواہے جس میں زیادہ تر پلاسٹک اور دیگر مٹیریل سے تیار شدہ سامان موجود تھا، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دینے لگے اور فضا میں دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔ساتھ ہی متاثرہ گودام میں 3 طرف سے آگ کو بجھانے کے لیے کوشش جاری ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کے ساتھ فوم کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث اس پر قابو میں وقت درکار ہے، دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے شہر بھر کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی واٹر بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہاں سے اضافی واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میںتیز ہوائیں چلنے کے باعث شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں جس کے سبب آگ بجھانے کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔گزشتہ 3 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے، آتشزدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے متاثرہ گودام کے اطراف قائم باؤنڈری وال کو گرایا دیا گیا ہے ۔ ہمایوں خان کے مطابق اگر پانی کی فراہمی بحال ہو گئی تو صبح تک کولنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، گودام کے اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ چند گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا، فائر ٹینڈرز اپنی پوری کوشش میں مصروف ہیں، پانی کی فراہمی کے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ادھر علاقے میںکالے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ اردگرد کے رہائشیوں کواحتیاطی طور پر گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
  • پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال
  • کشمیر:بے اختیار عوامی حکومت کے ایک سال
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • بھارت کی افغان طالبان کو دریائے کنٹر پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • بھارت کی نئی چال؛ طالبان کو چترال سے نکلنے والے دریا پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر بھارت کی افغان طالبان کو ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش
  • ساحر لودھی کی اہلیہ عوامی سطح پر نظر کیوں نہیں آتیں؟
  • ٹائروں کے گودام میں خوفناک آگ، تیسرے درجے کی قرار