ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا، مون سون بارشوں کے آغاز کے بعد ملک کے تمام آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے ڈیم تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مکمل طور پر بھر جانے کے بعد ڈیم کے سپل وے کو کھول گیا گیا۔ واپڈا کے ترجمان نے ملک کے اہم دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج اور آبی ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران پانی کے بہاؤ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کی آمد 24 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔(جاری ہے)
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 35 ہزار 300 کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک رپورٹ کیا گیا۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 43 ہزار کیوسک کے برابر ہے۔ ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1520.94 فٹ ہے جبکہ ذخیرہ 41 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1179.05 فٹ اور ذخیرہ 30 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 646.40 فٹ جبکہ ذخیرہ ایک لاکھ 78 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 73 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا، چشمہ، منگلا اور نوشہرہ کے مقامات پر دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کا تخمینہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اوسط بہاؤ پر مبنی ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف زراعت، آبی منصوبہ بندی اور ڈیموں کے انتظام کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں بلکہ کسی ممکنہ سیلابی صورتِ حال کی پیشگی تیاری میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مقام پر دریائے میں پانی کی ا مد ہزار ایکڑ فٹ کے مطابق
پڑھیں:
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 31 ہزار 325 بنائی ہے تاہم بازار حصص کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 776 کی نچلی سطح پر بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 5