سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد مقامات پر پانی فصلوں میں داخل ہوگیا۔
دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ گلگت بلستان کے علاقے چلاس میں آندھی سے کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔
آزاد کشمیر میں بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ وڈور ندی میں اونچے اور سخی سرور ندی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
سیلاب کے باعث خضرو فارمولی پر دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہوگئیچکوال اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، نشیبی علاقوں اور نالوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
بلوچستان کے ضلع واشک میں بارشوں نے تباہی مچادی، تیار فصلیں زیر آب آگئیں۔ بسیمہ درمن ندی کے ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، درخشاں گراڑی میں چھت گرنے سے مویشی ہلاک ہو گئے، طوفانی ہواؤں سے سولر پلیٹیں اکھڑ کر ریلےمیں بہہ گئیں۔
میانوالی میں دریائے سندھ، چشمہ اور جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کچے کے متعدد علاقوں میں داخل ہو گیا۔
دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ دریا میں پانی کی آمد 93 ہزار 569 کیوسک اور اخراج 75 ہزار 69 کیوسک ہے۔
دادو میں کیرتھر پہاڑی سلسلوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے گاج ندی میں 5 فٹ کا ریلا کاچھو میں داخل ہو گیا ہے۔
چلاس میں گذشتہ دنوں کی شدید گرمی کے بعد اچانک موسم نے رخ بدلا۔ آندھی کےباعث کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ گونر فارم نالہ میں آنے والے سیلابی ریلے سے زرعی زمینوں اور متعدد واٹر چینلز کو نقصان پہنچا۔
آزاد کشمیر کے علاقوں اٹھ مقام، جاگراں ویلی، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس ویلی، نکیال، سماہنی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ندی نالوں میں طغیانی جاری ہے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیرآب
ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ہے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، بلوچستان، مری، گلیات اور کشمیر میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب کہوٹہ میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔