(سندھ بلڈنگ ) ماڈل کالونی میں ناجائز تعمیرات کو ڈائریکٹر جلبانی کی سرپرستی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کے رکھوالے نکلے ، حکام خاموش
پلاٹ نمبر 38/3 شیٹ نمبر 20 پر خلاف ضابطہ تعمیرات ، پلاٹ نمبرA30 کی کمزور بنیادوں پر تعمیرات
سندھ بلڈنگ کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی توجہ کی منتظر ڈائریکٹر سمیع جلبانی کا لاڈلا اے ڈی ذوالفقار بلیدی ملکی محصولات کے نقصان کا سبب ماڈل کالونی رہائشی پلاٹ 38/3 شیٹ نمبر 20 دکانیں اور کمرشل تعمیر A30 عالمگیر سوسائٹی پرانی عمارت پر بالائی منزل تعمیر علاقہ مکین مشکلات سے دوچار جاری تعمیرات کو فوری مسمار کر کے افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے علاقہ مکینوں کا مطالبہ جرآت سروے ٹیم کی سمیع جلبانی سے رابطے کی کوشش ناکام ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے خاتمے سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ناجائز تعمیرات کے خاتمے کا خواب اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے کراچی کے ساتوں اضلاع میں ناجائز تعمیرات کا جنگل اگا دیا گیا ہے اسوقت کراچی میں جاری غیر قانونی تعمیرات نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی توجہ کی منتظر ہیں ضلع کورنگی ماڈل کالونی ڈائریکٹر سمیع جلبانی کے لاڈلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کے رحم و کرم پر تباہ حالی کا شکار ہوچکا ہے اور سیوریج کا نظام بری طرح سے متاثر ہونے کے بعد بہتے نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے بغیر نقشے اور منظوری ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر منظم طریقے سے سینکڑوں عمارتیں تعمیر کروائی جا چکی ہیں اور مزید تعمیرات کی چھوٹ دی جا رہی ہیجسکے باعث علاقہ مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں سروے پر موجود نمائندہ جرآت سے بات کرتے ہوئے عمران نامی شخص نے ڈی جی کی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ اہل علاقہ ماڈل کالونی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ماڈل کالونی میں جاری ناجائز تعمیرات کو فوری مسمار کیا جائے اور مزید خلاف ضابطہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائے جائیں ملوث بیٹر و افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لا کر علاقے کو تباہ حالی سے بچایا جائے اسوقت بھی ماڈل کالونی پلاٹ نمبر 38/3 شیٹ نمبر 20 رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیر اور پرانی بوسیدہ عمارت کی کمزور بنیادوں پر پلاٹ نمبر A30 پر بالائی منزل کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو انسانی جانوں کیلئے انتہائی تشویشناک ہے جاری غیر قانونی تعمیرات ڈی جی کی توجہ کی منتظر ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ناجائز تعمیرات ماڈل کالونی سندھ بلڈنگ پلاٹ نمبر
پڑھیں:
گورنر سندھ کا سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان
ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بےگھر خاندانوں کو گورنر ہاؤس سے راشن ملے گا، سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، نئے ڈی جی ایس بی سی اے سے کہوں گا کہ 24 گھنٹے کام ہونا چاہیئے، ہمارے دروازے سانحہ لیاری کے متاثرین کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ لیاری کے متاثرین گورنر ہاؤس آکر خود کو رجسٹرڈ کرائیں، سندھ حکومت متاثرین کو 6 ماہ کے مساوی کرائے کی رقم ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے لیاری میں متاثرہ عمارت کے دورے کے دوران کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی پر سیاست نہیں کریں گے، چہروں کے بجائے سسٹم بدلنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی دردناک ہے، لیاری میں اچانک عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو برطرف کرنا اچھا اقدام ہے، لیکن چہروں کے بجائے سسٹم میں تبدیلی لانی چاہیئے، عمارت گرنے کے سانحے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، متاثرین کی ہر ممکن امداد یقینی بنائی جائے گی۔ گونر سندھ نے کہا کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں سمیت سب کو یقین دلاتا ہوں مایوس نہیں کروں گا، سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دیئے جائیں گے، سرکاری رہائشی اسکیموں میں تاخیر کی وجہ سے لوگ پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، سانحہ لیاری کے متاثرین کے لیے ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں۔