data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنے گی جس سے خیبرپختونخوا میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کوئی تجویز نہ تو پارٹی سطح پر اور نہ ہی کسی اعلیٰ فورم پر زیرِ غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسے حربے کا سہارا نہیں لیں گے جو صوبے کو کسی بحران میں مبتلا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے حالیہ ملاقات کو کسی خفیہ منصوبہ بندی یا سازش کا رنگ دینا درست نہیں۔ عرفان صدیقی کے مطابق عدم اعتماد ایک آئینی اور جمہوری عمل ہے، جس کا ماضی میں تحریک انصاف کے بانی بھی سامنا کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پاکستان تاحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر احتجاج کی آڑ میں بدامنی یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو حکومت قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کی افواہیں زور پکڑ رہی تھیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عرفان صدیقی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاوڈ برسٹنگ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے، تمام اضلاع کو صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل قدرے زیادہ مضبوط ہے، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاں، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب صوبائی ایمرجنسی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز سے 24 گھنٹے رابطے میں ہے، موسمی رپورٹس کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، انتظامیہ ہائی الرٹ رہے، صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز لائف بوٹس، لائف رنگز اور ریسکیو سامان سٹینڈ بائی رکھیں، ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے بھی الرٹ رہیں۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں عملے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے پنجاب سے اضلاع کو ہر طرح کی امداد فراہم کی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کو پیشگی حساس مقامات پر تعینات کیا جائے، موسلادھار بارش کی صورت میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کریں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول و ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہئے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں میں عملہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ، اموات کی تعداد 250سے تجاوز، ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے ایوانِ بالا میں 1500ویں جشنِ عید میلادالنبی ۖ سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، سینیٹر عرفان صدیقی
  • اے این پی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس، نون لیگ اور پی پی کا مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار
  • پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی
  • پاکستان کو نفرت نہیں، محبت، برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے،عرفان صدیقی
  • خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثر افراد کی دل کھول کر مدد کریں، مولانا طارق جمیل کی اپیل
  • پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،عرفان صدیقی
  • بلوچستان: اعتماد کا بحران
  • اربعین کا دن تجدیدِ عہد اور وفاداری کا دن ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
  • خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں، کلاوڈ برسٹ کے پیش نظر پنجاب میں بھی الرٹ جاری
  • پاکستان میں اکثر چینی کا بحران کیوں پیدا ہو جاتا ہے؟