کیا ملک میں ملاقاتوں کا مسئلہ ہی رہ گیا ہے، افنان اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) کے رہنما افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی ہیں۔ ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عدالت میں ثابت ہو چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں سزا سنائی گئی۔ وہ اب بنی گالہ یا کسی فائیو اسٹار ہوٹل جیسے سرینا یا میریٹ میں نہیں، بلکہ جیل میں ہیں، جہاں ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق ہی ممکن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے صرف منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت ہے، لیکن پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں ایسی کھلی چھوٹ ملے کہ وہ مسلسل ہدایات جاری کرتے رہیں، جو ممکن نہیں۔ کیا ملک میں صرف یہی ایک مسئلہ رہ گیا ہے کہ کس کو کس سے ملاقات کرنی ہے؟
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کی جائیداد پاکستان میں ہے اور انہوں نے بیرون ملک سے جو رقم حاصل کی، وہ بنی گالہ کی تعمیر پر خرچ کی، جس کا حساب بھی انہیں ہی دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جن افراد کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں، وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں نے کبھی تحریک کی قیادت کی خواہش ظاہر نہیں کی، اور نہ ہی عمران خان نے انہیں ایسا کرنے کو کہا ہے، وہ خود اس تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
نیاز اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ نظام عمران خان کو سیاست سے باہر کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ نہ کسی جاگیردار کا بیٹا ہے اور نہ ہی کسی سرمایہ دار کا، اسی لیے اشرافیہ انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طاقتور حلقے ان کے خلاف سرگرم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہ عمران خان
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل