گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نمازجنازہ پڑھائیں۔ فائل فوٹو
ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر کا بھی بھائی ہوں، حمیرا اصغر کے لواحقین اگر تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضر ہوں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی کے پیش امام سے کہا ہے کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ پڑھائیں، حمیرا اصغر کی تجہیز و تکفین کے تمام تر انتظامات میں ادا کروں گا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلئے سوال ہے کہ جوان بیٹی کی لاش دفنانے والے نہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی، وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اداکارہ 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہوئی تھیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں مالک مکان نے کیس کیا تھا، بیلف آیا تو دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر توڑا گیا تو کمرے میں زمین پر خاتون کی لاش پڑی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا اصغر کی کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے کی لاش
پڑھیں:
سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسانوں کے لیے ایک بڑے پیکج کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کو سہارا دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے اور زرعی ایمرجنسی پر مؤثر انداز میں عمل نہ ہوا تو مستقبل میں سنگین بحران جنم لے سکتا ہے۔ اسی تناظر میں سندھ حکومت نے کسانوں کی معاونت کے لیے خصوصی پیکج تیار کر لیا ہے جسے آئندہ ہفتے باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال میں اب بہتری آ رہی ہے، سکھر بیراج سمیت دیگر مقامات پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس دوران تمام اداروں اور مقامی آبادی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا اور مشکل وقت میں تعاون فراہم کیا۔
مراد علی شاہ کے مطابق یہ پیکج کسانوں کو براہِ راست ریلیف دینے اور زرعی پیداوار کو بحال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امدادی اقدامات صرف وقتی نہ ہوں بلکہ زرعی معیشت کو پائیدار سہارا بھی فراہم کریں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے تاکہ کسان اور مقامی آبادی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔