پاکستان اور معاہدہ ابراہیمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہمارے تجزیہ کار دوست کہتے ہیں کہ بے شک پاکستانی حکمران انتہائی سفاک، بے حس اور ظالم ہیں، وہ پاکستانی قوم کو زندہ رہنے کی ذرا سی سہولت دینے کو تیار نہیں ہیں اور خود عوام کے ادا کردہ ٹیکسوں کے بل پر اپنی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافہ اور بے تحاشا مراعات حاصل کررہے ہیں لیکن یہ سب کچھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ’’گریٹر گیم‘‘ کا حصہ ہے۔ وہ نہیں چاہتی کہ پاکستانی عوام دو وقت کی روٹی کے شیطانی چکر سے باہر آئیں اور اپنے ملک کے خلاف عالمی سازش کو روکنے کے لیے احتجاج کا حصہ بنیں۔ اس کام میں آئی ایم ایف بھی پاکستانی حکمرانی کی سہولت کاری کررہا ہے۔ اسے ارکان پارلیمنٹ، وزیروں اور مشیروں کی تنخواہوں میں کئی سو گنا اضافے پر تو کوئی اعتراض نہیں البتہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فی صد اضافہ بھی اسے گوارا نہیں۔ ہمارے دوست کہتے ہیں کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے بھارت کے ذریعے پاکستان کے کان مروڑنے کی کوشش کی تھی وہ پاکستان کو تین چار دن تک اپنی جارحیت کا نشانہ بناتا رہا، امریکا نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ اس لڑائی میں دخل نہیں دے گا۔ دونوں ملک لڑ بھڑ کر خود ہی صلح کرلیں گے لیکن جب پاکستان نے جوابی کارروائی کی اور صرف پونے چار گھنٹے کی فضائی کارروائی کے ذریعے بھارت کے حواس ٹھکانے لگا دیے تو امریکا اچھل کر درمیان میں آگیا اور امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ رکوا دی۔ مقصد بھارت کو مزید نقصان سے بچانا تھا۔ جنگ بندی کے فوراً بعد پاکستان کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے امریکا بلالیا۔ اسے زبردست پروٹوکول دیا گیا اور امریکی صدر نے اس کے ساتھ بات چیت میں دو گھنٹے صرف کیے۔ اس بات چیت کا فوری نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا۔ حالانکہ یہ وہی امریکی صدر ہے جو غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک رہا ہے جس نے غزہ میں سیز فائر کی قرار دادوں کو ایک نہیں سات مرتبہ ویٹو کیا ہے، جسے امن کا دشمن قرار دیا جائے تو غیر مناسب نہ ہوگا۔
ہمارے دوست کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے یا پاکستان حالات کے دبائو میں آکر کچھ بھی کررہا ہے وہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اس ’’گریٹر گیم‘‘ کا حصہ ہے جس کا مقصد ’’عظیم تر اسرائیل‘‘ کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس کے لیے ’’معاہدہ ابراہیمی‘‘ کا ڈراما رچایا جارہا ہے عالمی اسٹیبلشمنٹ تمام اہم مسلمان ممالک کو اس معاہدے کے حصار میں لانا چاہتی ہے۔ عرب ممالک اس معاہدے پر آمادہ ہیں، کوئی دن جاتا ہے کہ وہ اس معاہدے پر دستخط کرکے اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔ پاکستان پر بھی کام ہورہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کے منہ سے کبھی کبھی سچی بات نکل جاتی ہے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب سب عرب ممالک اسے تسلیم کرلیں گے تو پاکستان کیسے الگ رہ سکے گا۔ یعنی پاکستان کا معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کرنا اور اسرائیل کو تسلیم کرنا عربوں کے تسلیم کرنے سے مشروط ہے اور مستقبل میں اس کے واضح آثار نظر آرہے ہیں۔ ان حالات میں ہماری داخلی سیاست کا جمود بھی ٹوٹتا نظر نہیں آتا۔ کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں نے جیل میں عمران خان سے کئی بار مذاکرات کیے ہیں لیکن وہ کسی ڈیل یا ڈھیل پہ آمادہ نہیں ہیں۔ وہ عدالتوں کے ذریعے مقدمات لڑ کر باہر آنا چاہتے ہیں لیکن عدالتوں کا جو حال ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ رہی پی ٹی آئی کی وہ لیڈر شپ جو جیل سے باہر ہے اسے عمران خان کی رہائی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ اگر رہا ہوجاتے ہیں تو یہ لیڈر شپ بالکل مائنس ہوجائے گی جبکہ یہ مائنس نہیں ہونا چاہتی۔
ہر دوسرے دن جیل سے عمران خان یہ پیغام جاری کرتے ہیں کہ وہ ڈیل نہیں کریں گے بس یہی پیغام سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کا اثاثہ ہے۔ رہی تحریک چلانے کی بات تو وہ محض ہوائوں میں ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان جس ’’گریٹ گیم‘‘ کا حصہ بن رہا ہے اس میں بھی خان کی رہائی کا امکان صفر نظر آتا ہے۔ عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف ہیں جبکہ ماضی میں ان کی سبک دوشی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے۔
ان دنوں ایک افواہ یہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ کی مدت پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کرنے پر غور ہورہا ہے۔ اس افواہ نے پوری قوم میں سراسیمگی پھیلا دی ہے۔ ابھی تو قوم کے اندر یہ اُمید موجود تھی کہ آئین کے مطابق پانچ سال کے بعد انتخابات ہوں گے تو اسے اپنی مرضی کے نمائندے چننے کا موقع ملے گا اگرچہ پچھلے عام انتخابات میں قوم نے جو نمائندے چنے تھے انہیں حکومت بنانے کا موقع نہیں دیا گیا لیکن پھر بھی اسے امید تھی کہ شاید آئندہ ایسا نہ ہوسکے لیکن موجودہ پارلیمنٹ میں توسیع کی افواہ نے اس اُمید کا بھی گلا گھونٹ دیا ہے۔ اگر خدانخواستہ ایسا ہوگیا تو ملک میں جمہوریت کی لاش تعفن دینے لگے گی اور اسے ٹھکانے لگانا دشوار ہوجائے گا۔ ابھی ملک میں ساون نہیں شروع ہوا لیکن پری مون سون بارشوں نے ہی کہرام برپا کر رکھا ہے۔ سیر و سیاحت کو آئے ہوئے ایک خاندان کے اٹھارہ افراد سوات میں سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ہیں۔ کے پی کے حکومت نے ان افراد کو بچانے کے لیے تو کوئی قدم نہیں اٹھایا لیکن اب اظہار افسوس کے لیے چھلانگیں لگاتی پھر رہی ہے۔ سیلابی پانی کو ندی نالوں میں ڈالنے کے لیے جو سیلابی نالے بنائے جاتے ہیں وہ عام دنوں میں کچرے سے بھر دیے جاتے ہیں اور برسات سے پہلے ان کی صفائی نہیں کی جاتی۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بارش ہوتی ہے تو پانی گلیوں میں جمع ہو کر گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔ اب بارشیں ہورہی ہیں تو شہریوں کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی اسٹیبلشمنٹ ہیں کہ رہا ہے کا حصہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ
پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے
ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے کون کون اپلائی کرسکتا ہے؟
معاہدے کا مقصد واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جس سے شہری سہولیات میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ ملے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقتصادی امور ڈویژن پاکستان فرانس گرانٹ معاہدہ واسا فیصل آباد واسا لاہور