مون سون ہوائیں داخل،سندھ میں آج سے بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہورہی ہیں جس کے سبب آج سے بارشوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوبی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے تحت
آج تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، میرپورخاص اور حیدرآباد کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، دادو، خیرپور، سکھر اور کراچی میں ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نے 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 جولائی سے شدید بارشوں کے امکانات ہیں لہٰذا محرم کے جلوسوں کی انتظامیہ حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ اختیار کیا جائے، خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل سے گریز کیا جائے، دریاو¿ں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، ریسکیو ادارے 9 اور 10 محرم کو خاص طور پر الرٹ رہیں ، ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کا امکان
پڑھیں:
رواں سال 22لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبۂ سندھ میں 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کے لیے سپورٹ پروگرام پر اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے 55 ارب روپے کا خصوصی پیکیج منظور کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ گندم کی بوائی شروع ہو چکی ہے اور اس کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی بروقت فراہمی نہایت ضروری ہے، 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ بروقت کاشت ممکن ہو سکے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے تاکہ فصل کی بوائی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
اِن کا کہنا تھا کہ کسانوں کی زمین کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار جبکہ ڈیش بورڈ کو خودکار ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا ہے۔