فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
فرانسیسی ترقیاتی ادارے کے ساتھ 12 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز، پاکستان میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلی اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ونسنٹ تھیونو نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ یورپی یونین کی گرانٹ ہے جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے زیر انتظام فراہم کی جائے گی اوور یہ منصوبہ واسا لاہور اور فیصل آباد کی گورننس، آپریشنل کارکردگی اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ یہ منصوبہ ہاسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے لیے مثر ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری اور اس کے نفاذ میں مدد فراہم کرے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے واسا میں شفاف فیصلہ سازی کو فعال کرنے کے لیے آلات کی خریداری اور ڈیجیٹائزیشن میں معاونت ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ شام اسرائیل کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے تعاون پر آمادہ صنعتی پالیسی کی سفارشات مکمل، وزیراعظم کے ویژن کے تحت عملدرآمد کا آغاز بھارتی فوج کے نائب سربراہ کا پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف گمراہ کن تشہیر: اپیلٹ ٹربیونل کمپٹیشن کمیشن کا پریما ملک کے خلاف فیصلہ برقرار، جرمانہ میں کمی کر دی اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے؛ اولین ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے؛ سعودی عرب ہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فرانسیسی ترقیاتی معاہدے پر دستخط کے معاہدے کے ساتھ
پڑھیں:
واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور اس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سطح پر ملنے والے اعتماد اور بیرونی توثیق کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر عالمی برادری کا اعتماد مستحکم ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
چین کے نائب وزیر خزانہ کو پاکستان کے چینی منڈی میں پانڈا بانڈز کے اجرا کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے نیو ڈویلپمنٹ بینک میں پاکستان کی رکنیت کیلئے چین کی حمایت کی درخواست بھی کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور مالی تعلقات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ملاقات میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی، خاص طور پر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، زراعت، اور معدنیات کے شعبوں میں چین کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے چینی نائب وزیر خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔