ڈیرہ مراد جمالی ، مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ مرا د جمالی(این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی ،اوستہ محمد اور تمبو میں مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار جبکہ مزاحمت پرفائرنگ کرکے ایک شخص کوکو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ لشکر کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکووں نے ایک شخص اسرار بگٹی سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیاپولیس نے زخمی کو ہسپتا ل پہنچادیاجہاں اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ جبکہ تمبو کے علاقے منجھو شوریٰ پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افرادنے ایک شخص عبدالنبی عمرانی سے ہزاروں روپے نقدی ،موبائل فون ار موٹرسائیکل چھین لیا اسی طرح اوستہ محمد بھی نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص استاد مکھن خان جمالی سے موبائل فون،نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی اورفرار ہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شڑوع کردی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نامعلوم مسلح موبائل فون نقدی اور ایک شخص
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔