جیکب آباد،تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے طلب علم جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے نواحی علاقے کریم بخش کھوسو میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے مدرسے کا طالب علم گڑھی حسن سرکی کا رہائشی ظہور احمد سرکی موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے باعث متوفی کی لاش کئی گھنٹوں تک جائے حادثہ پر پڑی رہی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علامہ مقصود ڈومکی کی ایم پی اے شیر مغیری اور یاسر اپڑو سے ملاقات
دونوں شخصیات سے ملاقات میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے شہری مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد سے منتخب رکنِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور جیکب آباد کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بحالی نہایت ضروری ہے۔ تجارت، کاروبار، تعمیر و ترقی اور اجتماعی خوشحالی اسی وقت ممکن ہے جب شہر میں پائیدار امن قائم ہو۔ ایم پی اے حاجی شیر محمد مغیری نے کہا کہ امن و امان کی بحالی، عوام کی خدمت اور جرائم کے خاتمے کو میں اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہوں۔
قبل ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد شہری اتحاد کے صدر یاسر اکرم اپڑو سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جیکب آباد کے شہری مسائل، امن و امان اور دیگر عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام مختلف مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔ متعلقہ اداروں اور شہری اتحاد کو چاہئے کہ ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اور فعال کردار ادا کریں۔ عوامی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ شہری اتحاد کی بنیادی ذمہ داری ہے۔