UrduPoint:
2025-12-02@16:35:02 GMT

واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں چین کے نائب وزیر خزانہ لیا من سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں چینی ہم منصب کو آگاہ کیا اور اس معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی سطح پر ملنے والے اعتماد اور بیرونی توثیق کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر عالمی برادری کا اعتماد مستحکم ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے نائب وزیر خزانہ کو پاکستان کے چینی منڈی میں پانڈا بانڈز کے اجرا کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے نیو ڈویلپمنٹ بینک میں پاکستان کی رکنیت کیلئے چین کی حمایت کی درخواست بھی کی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور مالی تعلقات کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ملاقات میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی، خاص طور پر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، زراعت، اور معدنیات کے شعبوں میں چین کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے چینی نائب وزیر خزانہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں چین

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پاکستان اور مصر کے درمیان دفاعی اور سفارتی تعاون سے متعلق انتہائی اہم ملاقات ہوئی،  جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات نہ صرف موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلکہ مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کے نئے امکانات کے لیے بھی اہم ہے۔ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال سے لے کر عسکری اشتراک کے مختلف پہلوؤں تک جامع گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات کے مطابق تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی اس تفصیلی گفتگو میں دفاعی روابط، عسکری سطح پر قریبی رابطے، تربیتی تعاون، انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور علاقائی امن سے متعلق متعدد نکات زیر بحث آئے۔

پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ عسکری تعلقات کی بنیاد اس بات پر قائم ہے کہ دونوں ممالک نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں بلکہ نئی علاقائی صف بندیوں کے تناظر میں باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

مصری وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنی قیادت کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر دفاعی، سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کا مسلسل رابطہ دونوں ممالک کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوگا۔ فیلڈ مارشل نے بھی اس موقع پر مصر کی جانب سے ظاہر کی گئی خواہش کا خیرمقدم کیا اور اس باہمی اعتماد کو علاقائی امن کے لیے اہم قرار دیا۔

اس ملاقات سے قبل مصری وزیر خارجہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے بھی الگ نشست کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ عقیدے، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر قائم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ ان تعلقات کو مستقبل پر مبنی تعاون میں تبدیل کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید مستحکم کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب معاشی نمو پذیری کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے ہیں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی اہم ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • اسحاق ڈار، چینی سفیر ملاقات، تاجکستان ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • مصری وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دونوں مملالک کن شعبہ جات میں ساتھ آگے بڑھنے کا خواہاں ہیں؟
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہو چکا، وزیرخزانہ
  • آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ  ہوچکا ، وفاقی وزیر خزانہ
  • ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں؛ وزیرِ خزانہ
  • افغانستان ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کر دے ،نائب وزیر اعظم
  • مصری وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے