Al Qamar Online:
2025-12-03@20:04:54 GMT

اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے حجاب کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

کئی ڈراموں میں اداکاری کیلئے مشہور اریج فاطمہ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو چکی ہیں اور اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر اپنے شوہر ڈاکٹر اوزیر اور دو بیٹوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے بتایا تھا کہ وہ باقاعدگی سے حجاب کرنا شروع کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنی کینسر کی تشخیص اور کامیاب علاج کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ ان کے مداحوں نے ان کے حوصلے اور مذہبی رجحان کی تعریف کی، تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بتایا کہ حجاب کے بعد انہیں غیر ضروری تنقید اور مشوروں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اسکارف نہیں لیتی تھیں تو زندگی نسبتاً آسان تھی، لیکن اب لوگ انہیں بتانے لگے ہیں کہ حجاب کے ساتھ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ اریج فاطمہ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی سفر ہے اور دوسروں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری رہنمائی سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری سابقہ اداکارہ کے اس بیان پر متعدد خواتین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اور جب سے حجاب شروع کیا ہے ہر کوئی یہ بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ کیا کرنا صحیح ہے اور کیا غلط۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اریج فاطمہ

پڑھیں:

کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں مختلف کارروائیوں میں 508 کلو منشیات برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار ککرلیا گیا۔

کراچی پولیس آفس میں وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والی بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 568 کلو منشیات برآمد کی جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔

کارروائی کے نتیجے میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

صوبائی حکام نے بتایا کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کے لیے نارکوٹکس فورس تشکیل دی گئی ہے، جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔ اس فورس کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سیف الرحمان کے گھر سے 50 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ اس کیس میں گرفتار ملزم جاوید رشید اے ای ٹی او ہے، جس کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
  • مولانا فضل الرحمٰن کا 27 ویں ترمیم پر تنقید، حکومت سے آئین کو درست کرنے کی اپیل
  • ’ہمیں بلا کر آپ یچھے ہٹ گئے؟، سہیل آفریدی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر کڑی تنقید
  • بھارت پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر بلاک کرنا چاہتا ہے، فرحان سعید کا دعویٰ
  • نوکنڈی سے سبی تک ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
  • بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی
  • کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
  • غلطیوں کا اعتراف اور انہیں نہ بھولنا آج اتنا اہم کیوں ہے؟
  • بحرین میں گولڈن ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنا اب اور بھی آسان، نئی شرائط کیا ہیں؟