دکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
دکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران موثر انداز میں بھارتی اسپانسر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 بھارتی اسپانسر دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرشدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہیں، ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب اسمبلی، اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26اراکین کی معطلی کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم عدالتی فیصلہ الیکشن کمیشن کو موصول، کل تک مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ بحال ہونے کا امکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب ملک بھر میں حالیہ بارشوں میں 38افراد جاں بحق، مزید بارشوں ، سیلاب کا الرٹ جاری ملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری ، کون کس نمبر پر تفصیلات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان سیکورٹی فورسز دکی میں
پڑھیں:
پشاور؛ بٹ کوائن کرنسی کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا انکشاف
پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں داعش کا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خصوصی ٹیم نے دہشت گردی کے واقعات میں بٹ کوائن کرنسی استعمال ہونے کا سراغ لگا لیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ پشاور میں وارسک روڈ، متنی، سربند، چمکنی سمیت دہشت گردی کے بڑے کیسز ٹریس کرلیے گئے ہیں، جس میں ڈی ایس پی سردار حسین، مفتی منیر شاکر پر دھماکے اور وارسک روڈ پر پولیس وینز کو تھرمل ٹیکنالوجی سے نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہ بھی شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے حالیہ برسوں میں اپنی عملی استعداد میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے خصوصی یونٹس قائم کر دیے، اہلکاروں کو بہتر سہولیات فراہم کیں اور جدید تربیتی پروگرام متعارف کرائے جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے بدلتے خطرات سے نمٹنے اور پیچیدہ مقدمات حل کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی پشاور نے مفتی منیر شاکر کے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے ملوث گروہ کی نشان دہی کی، پشاور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے 18 وارداتوں میں ملوث نیٹ ورک کو توڑا، بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کیں، علما کے قتل میں ملوث گروہ کی نشان دہی کی اور 11 مئی 2025 کے خودکش حملے کے ذمہ دار داعش خراسان نیٹ ورک کو ختم کیا۔
ایکسپریس نیوز کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں بڑے اہداف حاصل کیے گئے ہیں اور اب تکنیکی سپورٹ، تفتیش، انٹیلی جنس اور سزاؤں کے حوالے سے نئی تکنیک پر کام جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے اینٹی سائبر کرائم سیلز اور مدارس مانیٹرنگ سیلز قائم کیے ہیں، جب کہ ضم شدہ اضلاع اور سیٹلڈ ایریاز کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی بھی خریدی جا رہی ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حامد نے بتایا کہ ہائی ویز پر غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کرنے والے گروپس کی نشان دہی کر کے ان کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی کی جنوبی اضلاع میں وسیع کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد گروپس کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔