(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالے جوانوں کی عیادت کی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں آکر شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی،انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

 محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف آپ کا حوصلہ دیکھ کر جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا،آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے،جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا،پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کیساتھ ہے۔

انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔

 محسن نقوی نے کہاکہ آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے ،ہم سب آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی عیادت کی جوانوں کی

پڑھیں:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ ،شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش ،مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے میگا سنٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے شہریوں کے مثبت تاثرات پر نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی پوچھے اور شہریوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خودکار شناختی کارڈ نمبر کے اندراج اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سنٹر آکر خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی ۔ نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کے لئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت
  • جس قوم کے پاس بہادر بیٹے ہوں اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا، محسن نقوی
  • قوم   شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے  مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
  • قوم جوانوں کی انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، محسن نقوی
  • محسن نقوی کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ ،شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش ،مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین
  • وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر کا دورہ، عملے کو شاباش!
  • دریائے سوات میں سیلابی ریلہ، محسن نقوی کا قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پراظہارِ افسوس