صدر اور وزیر اعظم کا 2بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سٹی 42:صدر اور وزیر اعظم نے 2بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جماعت فتنتہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیر اعظم نے کہا سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں
انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع دُکی، بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدرِ مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے،پاکستانی قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ،دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی
قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی، سابق بینکر شبلی فراز کی سینئیربینکر وزیرخزانہ پر تنقید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پر سیکیورٹی فورسز فورسز کو خراج
پڑھیں:
ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آرژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مزید 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 تا 9 اگست کو ژوب میں کارروائیوں کے دوران 47 خوارج مارے گئے تھے، 4 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔
اس سے قبل پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز ملکی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔