بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، 2 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کارروائی گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بلوچستان دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کارروائی گرفتار وی نیوز سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کو ہلاک کے لیے
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانےکو موثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز کا قوم کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
مزید :