کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی 2025ء ) چھیپا ویلفیئر کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے بانی رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رمضان چھیپا ایک دکاندار سے کیک خرید رہے ہیں کہ اس دوران ایک بچہ اپنے والد کے ساتھ سالگرہ کا کیک لینے وہاں پہنچا اور بچے کو ایک مہنگا کیک پسند آ جاتا ہے لیکن والد کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی اس لیے وہ اس نے بیٹے کو سستا کیک خریدنے کا مشورہ دیا لیکن بیٹا نہ مانا اور ناراض ہوکر باہر چلا گیا۔

باپ بیٹے کی گفتگو سن کر رمضان چھیپا نے دکاندار سے کہا کہ ’براہِ کرم بچے کو وہی کیک دے دیجیئے جو وہ چاہتا ہے، اس کی باقی قیمت میں ادا کردوں گا، کیک پر یہ بھی لکھ دیجیے گا کہ یہ چھیپا صاحب کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ ہے لیکن انہیں میرے بارے میں ہرگز نہیں بتائیے گا کہ یہ میں نے دیا ہے‘۔

(جاری ہے)

 

سوشل میڈیا پر وائرل اس  ویڈیو پر صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جہاں ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’چھیپا صاحب، آپ خود کہہ رہے ہیں کہ کیک پر آپ کا نام لکھا جائے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ نہ بتائیں کہ آپ نے بھیجا ہے، واقعی؟‘،  بعض صارفین نے اپنے تبصرے میں قرار دیا کہ ’یہ ویڈیو کسی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی لگتی ہے‘، اسی طرح ایک اور سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چھیپا صاحب، باہر کا ویزہ لگوا دیں اور یقین مانیں میں کسی کو نہیں بتاؤں گی کہ ویزہ آپ نے لگوایا ہے‘۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چھیپا صاحب

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیئے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہے، ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے منع ہے۔ حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول جاری کر دیئے ہیں۔ اس بارے میں ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں سول سرونٹس کو سوشل میڈیا پر بیانات، رائے یا معلومات شیئر کرنے کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران کا عمل عوامی تاثر پر اثر انداز ہوتا ہے، انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر احتیاط لازم ہے، ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے منع ہے۔ حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت پھیلانے والا مواد ناقابل برداشت ہے، ذاتی شہرت یا سوشل میڈیا پر خود نمائی سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اعلیٰ اخلاقی معیار، دیانت اور ذمہ داری لازم قرار دی گئی ہے، ہدایات پر عمل نہ کرنیوالے افسران کیخلاف سخت انضباطی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
  • دانش تیمور کے پرانے ڈرامے کا بولڈ کلپ وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • سنہری الفاظ کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے، ثنا میر
  • ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف
  • فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
  • پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے سوشل میڈیا استعمال کیلئے اصول جاری کر دیئے