معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔

’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟

مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ اختیار کریں گی۔ ان کے مطابق کچھ لوگوں کے لیے شادی اولین ترجیح ہو سکتی ہے، لیکن وہ چاہتی ہیں کہ یہ فیصلہ سمجھ داری اور مکمل غور و فکر کے بعد کیا جائے۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ مستقبل میں ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں اور ڈراموں کے سیٹ پر ہدایتکاروں کے اندازِ کار کا بغور مشاہدہ کرتی ہیں تاکہ وہ تجربات ان کے لیے آئندہ کام آئیں۔

اداکارہ نے روحانیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے ساتھ ان کا تعلق بہت ذاتی اور خاص نوعیت کا ہے، اور وہ تنہائی میں اس سے بات کر کے سکون پاتی ہیں۔

مہوش حیات نے عمر سے متعلق معاشرتی رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مرد اداکاروں کو تو بڑی عمر میں بھی کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ باوقار انداز میں پیش کیا جاتا ہے، مگر خواتین کے لیے وقت جیسے رُک جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ مغرب میں عمر کو اس قدر اہمیت نہیں دی جاتی، وہاں فنکاراؤں کی مہارت اور کام کو سراہا جاتا ہے، جب کہ یہاں عمر کو لے کر غیر ضروری تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مہوش حیات اور ہنی سنگھ ایک ساتھ، میوزک ویڈیو کب آرہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی عمر ایک قدرتی عمل ہے جس سے ہر انسان گزرتا ہے، اور اداکاراؤں سے متعلق غیر منصفانہ توقعات رکھنا درست رویہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اداکارہ شادی مستقبل کے ارادے مہوش حیات ہمسفر کی تلاش وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اداکارہ مستقبل کے ارادے مہوش حیات ہمسفر کی تلاش وی نیوز مہوش حیات نے کے لیے

پڑھیں:

دریائے سوات؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 3افراد جاں بحق، دیگر کی تلاش جاری

پشاور:

بالائی علاقوں میں موسلاھار بارشوں کے بعد دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی اطلاع ملی جس پر سرچ آپریشن شروع کیا، اب تک 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

شاہ فہد نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے، 80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب، دیر لویر میں منڈہ اور خزانہ برساتی ندیوں میں پانچ افراد پھنس گئے، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں نے آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاک کی خریداری کیلئے دولت مندوں کا ایک گروپ تلاش کر لیا، ٹرمپ
  • مہوش حیات کو کیسے’ لائف پارٹنر‘ کی تلاش؟ اداکارہ نےبتا دیا
  • اسحاق ڈار سے پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات کی ملاقات
  • پاکستان اپنے  مضبوط معاشی مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہے؛ وزیراعظم
  • سرگودھا،18سالہ نوجوان نہاتے ہوئے تھل نہر میں ڈوب گیا،،سرچ آپریشن شروع
  • بہت کم عمری میں اللہ تعالیٰ سے ایک گہرا رشتہ قائم کر لیا تھا، مہوش حیات
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں کمی، نئی لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
  • دریائے سوات؛ سیلابی ریلے میں بہہ کر 3افراد جاں بحق، دیگر کی تلاش جاری
  • مہوش حیات کی بہن نے بھی پاکستان شوبز میں انٹری دے دی