WE News:
2025-09-25@13:36:10 GMT

اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مرد ناجائز تعلقات میں ملوث ہونے کے بجائے دوسری شادی کر لیں۔

صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی عدنان فیصل نے کی۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے مردوں کی متعدد شادیوں سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

انہوں نے کہا کہ مرد افیئر چلانے کے بجائے نکاح کر لیں، کسی کی زندگی برباد نہ کریں۔ مرد کا ایک غلط فیصلہ نسلیں برباد کر سکتا ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلیں گے تو کل آپ کا گھر اور بچے متاثر ہوں گے، حرام کام کرنے کی بجائے دوسرا نکاح کر لیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور جب آپ ناجائز تعلقات رکھ سکتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا، تو نکاح کیوں نہیں کر سکتے؟ نکاح میں بے شمار رکاوٹیں ہیں لیکن حرام راستہ بہت آسان ہے اور مردوں کو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ڈرنا چاہیے، کل کو ان کی اپنی اولاد بھی بڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پہلی بیوی خود شوہر کا دوسرا نکاح کرائے‘، دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری شادی کرلیں لیکن اگر کسی کی بیوی اجازت نہیں دیتی تو ضروری نہیں ہے کہ آپ اس سے اجازت لیں کیونکہ اسلام میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ اور ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی ہے اور دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ دوسری شادی صائمہ قریشی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ

پڑھیں:

لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شہری محمد حسین کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی،عدالت نے فیملی کورٹ کی جانب سے محمد حسین کو تین ماہ قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کے استفسار پر وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار محمد حسین نے پہلی شادی1999 میں اور دوسری شادی2017 میں کی تھی ، اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعوی بھی دائر کر رکھا ہے،اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعد میں؟تاہم اپیل کنندہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے،اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی
  • میں اپنے ملک کو نہیں پہچان پارہی’، انجلینا جولی نے ایسا کیوں کہا؟
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کے خواہشمند ہیں، صائمہ قریشی
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی
  • بیٹیوں کو جہیز میں مہنگا سونا نہیں گاڑی دیں، بشریٰ انصاری کا والدین کو مشورہ
  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
  • ’میں اب بھی کہوں گی عورت کی کمائی میں برکت نہیں‘، صائمہ قریشی اپنے موقف پر ڈٹ گئیں
  • کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
  • ببرک شاہ نے اداکارہ ریما کو اوور ریٹڈ کیوں قرار دیا؟