افغانستان کی آزادی و خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، چین
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فوجی اڈہ اس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔