تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔
انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا فرانس کے ساتھ ’’ایک آئے، ایک جائے‘‘والا معاہدہ اہم ہے، اور یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ یہ نظام کام کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
امریکی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیراعظم کئیر سٹارمر نے کہا کہ فرانس کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کا معاہدہ مؤثر بنانا بہت اہم ہے تاکہ ملک میں غیر قانونی مہاجرین کی آمد پر قابو پایا جا سکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہیں برطانوی وزیرِاعظم سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے معاملے پر اختلاف ہے۔ دراصل، یہ ہمارے درمیان چند اختلافات میں سے ایک ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے روڈمیپ کی ضرورت پر ان کا اور ٹرمپ کا مؤقف یکساں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر پوری طرح متفق ہیں کہ امن اور ایک واضح روڈمیپ کی ضرورت ہے کیونکہ غزہ کی صورتحال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سے متعلق بڑا معاہدہ بھی کیا۔ معاہدے کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی )، کوانٹم کمپیوٹنگ اور ایٹمی توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کرے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برطانوی وزیر اعظم امریکی صدر نے کہا کہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دے گا، فلسطین بالخصوص غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلا پر بھی گفتگو ہوگی۔علاوہ ازیں وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطینیوں کی بلا روک ٹوک انسانی امداد پر بات ہوگی، شرکا غزہ کی تعمیر نو کی ضرورت پر بھی بات چیت کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم