ملتان میں خواتین کے زیر قیادت ڈاؤلینس سروس فرنچائز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان: پاکستان کے معروف ہوم اپلائنسز برانڈ اور آرچِلک کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس نے خواتین کی قیادت میں چلنے والے پہلے سروس سینٹر کا افتتاح ملتان میں کیا، جہاں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے خصوصی دورہ کیا، یہ اقدام نہ صرف کاروباری دنیا میں خواتین کی شمولیت کا مظہر ہے بلکہ تکنیکی اور خدماتی شعبوں میں صنفی مساوات کی جانب ایک تاریخی سنگ میل بھی ہے۔
یہ منفرد سروس سینٹر دو باصلاحیت کاروباری خواتین، محترمہ رمشا یعقوب اور محترمہ علیزہ رخسانہ کے زیر انتظام ہے، جو روایتی طور پر مردوں کے غلبے والے شعبے میں اپنی پہچان قائم کر رہی ہیں۔
ان کی یہ کاوش نہ صرف دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ پاکستان میں انٹرپرینیورشپ کے نئے دروازے بھی کھول رہی ہے، دورے کے موقع پر ڈاؤلینس کے نمائندوں نے ہائی کمشنر کو سینٹر کی سرگرمیوں اور صارفین پر مرکوز حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
انہیں بتایا گیا کہ کس طرح ڈاؤلینس خواتین کو نہ صرف کاروباری قیادت کے لیے تیار کر رہا ہے بلکہ سروس اور ٹیکنیکل انڈسٹری میں بھی ان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔
ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ڈاؤلینس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کاوشیں پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں شمولیت، جدت اور پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خواتین کی قیادت پر مبنی ایسے ماڈلز سماجی و اقتصادی ترقی اور صنفی برابری کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر ایچ آر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں خواتین کی قیادت میں پہلے سروس فرنچائز کے آغاز پر ادارے کو بے حد فخر ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام صرف عالمی معیار کی بعد از فروخت خدمات فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ خواتین کو ان شعبوں میں قیادت فراہم کرنے کا عزم بھی ظاہر کرتا ہے جہاں ان کی نمائندگی کم ہے۔
ڈاؤلینس کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے وہ نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے اور مقامی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پرعزم ہے بلکہ صارفین کو پاکستان بھر میں بہترین اور قابلِ اعتماد سروس فراہم کرنے کے مشن کو بھی کامیابی کے ساتھ جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔