سرگودھا(نیوز ڈیسک) سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مفت اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرگودھا میں خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور خصوصی افراد کے لیے 100 فیصد مفت سفر کی سہولت دی گئی ہے۔ الیکٹرک بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ حصہ مختص کیا گیا ہے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ سفر کو محفوظ اور پُرامن بنایا جا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ “پہلے بھیرا سے سرگودھا تک کا سفر ٹوٹی پھوٹی بسوں میں 200 روپے کا ہوتا تھا، اب جدید الیکٹرک بس کے ذریعے یہی سفر صرف 20 روپے میں ممکن ہوگا۔”

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ سرگودھا میں دل کے علاج کا کوئی ہسپتال نہ ہونے پر شدید دکھ ہوا، جس کے بعد نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ ادارے نے کام کا آغاز کر دیا ہے اور جلد مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب سرگودھا کے دل کے مریضوں کو فیصل آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں، انہیں مقامی سطح پر ماہرین کی سہولت دستیاب ہو گی۔

مریم نواز نے پنجاب میں حالیہ تاریخی سیلاب پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے 27 شہر اور 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے، تاہم صوبائی حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ متاثرین کو پکا ہوا کھانا، ادویات، اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا گیا ہے ، جن کے گھر مکمل تباہ ہوئے، انہیں 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں ، جزوی نقصان والوں کو 5 لاکھ روپے جبکہ بڑا جانور بہہ جانے پر 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ بکری یا بھیڑ کے نقصان پر 50 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، “ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر میں آباد نہیں ہو جاتا۔” یہ وہ پنجاب ہے جہاں انسانوں کے ساتھ جانوروں کی بھی قدر کی جاتی ہے”۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ پنجاب کو ترقی، سہولت اور انصاف کا مرکز بنایا جائے گا، اور ہر طبقہ فکر کو باعزت زندگی گزارنے کا حق دیا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا