ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے، انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا۔
ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 40 پیسے کے اضافے کے بعد 281 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز یعنی جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز ہی پر نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی اور بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 754 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 707 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت رجحان کے باعث مارکیٹ نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے اور ماہرین کے مطابق یہ تسلسل معیشت میں استحکام کی امیدوں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی ڈالر کے مطابق رہا ہے
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔