بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
سرگودھا:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر بروقت انتظامات نہ ہوتے تو بڑی تباہی ہوتی۔
سرگودھا میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے 3 دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آئی جس کے باعث سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے لیکن ہم نے پیشگی اقدامات کر رکھے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو ہفتوں کے اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کر رہی ہے لیکن جیل میں بیٹھے قیدی کو پتا نہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر چکا، شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر جشن منایا گیا۔ پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ ہم پر حملہ تصور ہوگا، مکمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت اب پاک فوج کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی، دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی۔ سرگودھا شاہینوں کا شہر، معرکہ حق میں شاہینوں نے پاکستان کو تریخی فتح دلائی۔
قبل ازیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کلین گرین پنجاب پروگرام کے تحت سرگودھا میں گرین بس سروس کا افتتاح کیا۔
گرین بسیں سرگودھا شہر کے علاوہ ضلع کی 6 تحصیلوں کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ بسوں کی چارجنگ کے لیے جنرل بس اسٹینڈ پر چارجنگ پوائنٹس نصب کر دیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔