پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل میدان میں اُترنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ویمن فٹبال کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کلب ٹیم کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا ہے۔
کراچی سٹی ایف سی، جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم ہے، اب ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی۔ اس شمولیت کو نہ صرف خواتین کے کھیلوں میں ترقی سمجھا جارہا ہے بلکہ پاکستان کے کھیلوں کے عالمی منظرنامے میں بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 5 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیپال میں منعقد ہوگا۔ اس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی پانچ بہترین خواتین فٹبال کلب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی کراچی سٹی ایف سی کرے گی، جبکہ دیگر ٹیموں میں بھارت کی ایسٹ بنگال، نیپال کی اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلہ دیش کی نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان کی ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ شامل ہیں۔
اس ایونٹ میں پاکستان کی شمولیت ویمن فٹبالرز کے لیے ایک سنہری موقع ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو نہ صرف عالمی معیار کے کھیل کا تجربہ ہوگا بلکہ انہیں اپنی محنت اور ٹیلنٹ دنیا کو دکھانے کا پلیٹ فارم بھی ملے گا۔ یہ مقابلے خواتین کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کریں گے اور انہیں مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔
پاکستان میں خواتین کے کھیلوں کو عموماً وسائل اور مواقع کی کمی کا سامنا رہتا ہے، لیکن اس کامیابی نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر سپورٹ اور محنت ساتھ ہو تو خواتین بھی کسی میدان میں پیچھے نہیں ہیں۔ کراچی سٹی ایف سی کی اس شمولیت سے پاکستان میں ویمن فٹبال کے فروغ کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں اور یہ قدم آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں کی بنیاد ثابت ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویمن فٹبال
پڑھیں:
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔
یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔
بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔