عمران خان کا ملک ریاض کو بھیجا گیااہم پیغام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے ایک خاص دوست کے ذریعے ملک ریاض کاشکریہ ادا کیا ہے کہ وہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں وعدہ معاف گواہ نہیں بنے جس سے ان کے خلاف یہ کیس ختم ہو سکتا ہے ۔ صحافی نے اپنے ویلاگ میں کہاکہ ملک ریاض اس حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہو گئے ہیں، ایک وقت تھا کہ ڈیل کی بات چیت چل رہی تھی لیکن اب اس سٹیج پر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی اور ملک ریاض اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بھی ایک ڈیڈ لاک موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عمران خان کاملک ریاض کے لیے پیغام اہمیت کا حامل ہے ، یہ اسٹیبلشمٹ کے لیے بھی پیغام ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اب یہ دیکھنا ہو گا کہ ملک ریاض اس پیغام پر رد عمل دیتے ہیں یا نہیں کیونکہ ان پر بہت زیادہ دباؤہے، ان پر کیسز ہے اور وہ مطلوب ہیں ، پاکستان میں ان کی جائیداد بھی فریز ہیں ، عمران خان کے خلاف بھی کیسز لگے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر کی مدعیت میں 60 سے 70 وکلا کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملک ریاض
پڑھیں:
خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔
Grateful to be back doing what I love ????????
Thankful for those who believed when it was quiet ???????? pic.twitter.com/OV8faTLMyS
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2025
گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔