ایپل نے آئی او ایس 26 جاری کر دیا جس کے بعد ڈویلپرز تیزی سے کمپنی کے نئے لوکل مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز کو ایپس میں شامل کر رہے ہیں۔ یہ فیچرز ایپل کے ’فاؤنڈیشن ماڈلز فریم ورک‘ کے تحت متعارف کرائے گئے ہیں، جو رواں سال ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس میں لانچ کیا گیا تھا۔

نئے فریم ورک کے ذریعے ڈویلپرز کو ڈیوائس پر ہی اے آئی سہولتیں فراہم ہوں گی، جس سے نہ صرف اخراجات بچیں گے بلکہ پرائیویسی اور کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

ایپل کے ماڈلز سائز میں اگرچہ اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے میں چھوٹے ہیں، تاہم ان کا مقصد ایپس کو مزید مفید بنانا ہے۔

مختلف ایپس نے یہ فیچرز شامل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بچوں کے لیے لِل آرٹسٹ نے اے آئی اسٹوری کریئیٹر متعارف کرایا ہے، ڈے لِش ایموجی تجاویز پر کام کررہا ہے، منی کوچ خرچوں کی آٹو کیٹیگرائزیشن فراہم کر رہا ہے۔

لُک اپ الفاظ کی مثالیں اور کوئز تخلیق کرتا ہے، ٹاسکس بولے گئے الفاظ کو آفلائن لسٹ میں بدل دیتا ہے، جبکہ ڈے ون ڈائری کے اندراجات کے لیے خودکار ٹائٹلز اور تجاویز دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟

اس کے علاوہ کروٹون ریسپی ٹیگز اور مرحلہ وار گائیڈ فراہم کررہا ہے، اور سائن ایزی معاہدوں کا خلاصہ تیار کر کے اہم نکات اجاگر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مقامی اے آئی فیچرز روزمرہ استعمال کی ایپس میں نہ صرف تیز رفتاری لائیں گے بلکہ صارفین کی پرائیویسی کو بھی محفوظ رکھیں گے۔ توقع ہے کہ آئی او ایس 26 کے مزید پھیلاؤ کے ساتھ زیادہ ایپس ان فیچرز کو اپنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی او ایس آئی او ایس 26 ایپل اے آئی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی او ایس ا ئی او ایس 26 ایپل اے ا ئی ئی او ایس 26 آئی او اے آئی

پڑھیں:

13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم

جاری کردہ بیان میں میوزیم نے ملک کے اساتذہ، والدین، اسکالرز اور ثقافتی امور کے مسئولین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں تاریخی و انقلابی شعور کو گہرا کریں تاکہ انقلابِ اسلامی کی قیمتی میراث ہمیشہ محفوظ و تابندہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب و دفاعِ مقدس کے قومی میوزیم نے یومِ اللہ ۱۳ آبان، یومِ ملّی مبارزه با استکبارِ جهانی اور یومِ دانش‌آموز (طلبہ کا دن) کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس تاریخی اور حماسی دن کو ایران کی سربلند ملت، بالخصوص نوجوان نسل کو مبارک باد پیش کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق میوزیم دفاع مقدس کا اس مناسبت سے جاری کردہ بیان حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۳ آبان ہمیں اُس عوامی مزاحمت اور ظلم‌ستیزی کی یاد دلاتا ہے جس کے ذریعے ملتِ ایران نے، اسلامِ نابِ محمدی ﷺ کی تعلیمات اور امام خمینیؒ کی قیادت سے الہام لے کر استکباری نظام کے مقابل ڈٹ کر کھڑے ہونے کا عزم کیا، اور ثابت کیا کہ آزادی و استقلال قربانی اور آگہی سے حاصل ہوتے ہیں۔ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ظلم، تجاوز اور سامراجی پالیسیوں کے مقابل اپنی اصولی و انقلابی موقف پر قائم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انقلابِ اسلامی کے ضدِ استکباری پیغام کو آج اور آنے والی نسلوں تک پہنچانا ایک ملی و اخلاقی فریضہ ہے۔ 

اسلامی انقلاب و دفاعِ مقدس کا میوزیم اپنی ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا صلاحیتوں کے ذریعے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انقلابی اور مؤمن نوجوانوں کی بصیرت، شجاعت اور استقامت کا بیانیہ مؤثر انداز میں بیان کرے گا، ان نوجوانوں کا جنہوں نے ۱۳ آبان کو اپنے خون سے "مرگ بر آمریکا" کا نعرہ تاریخ میں جاوداں کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آج کی دنیا کے پرآشوب حالات میں استکبار کے خلاف جدوجہد محض ایک نعرہ نہیں، بلکہ انسانی کرامت، قومی خودمختاری اور سچائی کے دفاع کا باشعور راستہ ہے۔ میوزیم نے تمام طبقاتِ عوام، خصوصاً طلبہ اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ انقلابِ اسلامی کے مفاہیم اور عالمی استکبار کے مقابل مزاحمت کو درست انداز میں سمجھائیں۔ 

مزید کہا گیا کہ ایران کے موجودہ نوجوان، طلبہ اور دانشجویان ایمان، علم اور خوداعتمادی کے ساتھ اسی روشن راہ پر گامزن ہیں، انہوں نے مقاومت، ترقی اور عزتِ ملّی کا پرچم بلند رکھا ہے اور یہ ظاہر کر دیا ہے کہ آزادی و عدالت کی راہ ابھی جاری ہے۔ آخر میں بیان میں شہداء طلبہ بالخصوص 12 روزہ دفاعِ مقدس کے شہید طلبہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، اور اس امر پر زور دیا گیا کہ دشمن کی ثقافتی و میڈیا سازشوں کے مقابل بیداری و بصیرت ناگزیر ہے۔ میوزیم نے ملک کے اساتذہ، والدین، اسکالرز اور ثقافتی امور کے مسئولین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں تاریخی و انقلابی شعور کو گہرا کریں تاکہ انقلابِ اسلامی کی قیمتی میراث ہمیشہ محفوظ و تابندہ رہے۔

متعلقہ مضامین

  • 13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم
  • واٹس ایپ کی ایپل واچ ایپلکیشن متعارف، فون نکالے بغیر میسجز دیکھنا ممکن
  • جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • بلیو اکانومی پاکستانی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، وزیر خزانہ
  • اجتماع عام نوید انقلاب ‘ خواتین ہر اول دستہ بنیں گی‘ساجدہ تنویر
  • چیٹ جی پی ٹی: جدید فیچرز کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین اے آئی چیٹ بوٹ
  • دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ
  • آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیکنالوجی انقلاب، 100 آئی ٹی سیٹ اپس کی تکمیل
  • پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق