پنجاب کو سنبھالنا جانتی ہوں، مشورے یا امداد کی ضرورت نہیں،مریم نوازکابلاول کوجواب
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے مسائل پر سیاست کرنے والے پہلے اپنے صوبے سنبھالیں، ہم اپنا کام خود کر سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ پنجاب کو سنبھالنے کے لیے نہ امداد مانگی جائے گی اور نہ کسی سے مشورے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگتی؟ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ امداد مانگنا عزتِ نفس کے خلاف ہے۔ پنجاب کے عوام کا پیسہ پنجاب کے عوام پر ہی خرچ ہوگا۔
سیاست کی جگہ خدمت کو ترجیح دیں
مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب جیسے حساس معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے، افسوس ہوتا ہے۔ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ بلاول میرا چھوٹا بھائی ہے، ان سے کہوں گی کہ اپنے ترجمانوں کو سمجھائیں، اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔ ہم پنجاب کو سنبھالنا جانتے ہیں۔
جنوبی پنجاب کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی صرف نعروں تک محدود رہی، عملی کام صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوا۔ جنوبی پنجاب میرے لیے اپنے بیٹے جنید کی طرح ہے، اسے نظر انداز نہیں ہونے دوں گی۔ میں صرف وسطی پنجاب کی نہیں، پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست کی گئی، لیکن ہم یہاں عملی اقدامات کر رہے ہیں — جیسے اسکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی، بس سروس، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی۔
بی آئی ایس پی پر تنقید اور اپنی حکومت کی اسکیموں کا ذکر انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی میں صرف 10 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، جبکہ ہم متاثرہ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک کی مالی امداد دینا چاہتے ہیں۔ جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہو، اسے 10 ہزار سے کیا فرق پڑے گا؟
پہلی بار ای-بس منصوبہ جنوبی پنجاب تک
وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلی بار الیکٹرو بسیں چلائی جا رہی ہیں ،ڈی جی خان ڈویژن کے لیے 101 بسیں چلائی جائیں گی،لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، اور کوٹ ادو میں ماحول دوست بسیں متعارف کرائی جا رہی ہیں،خواتین، طلبہ، بزرگ اور خصوصی افراد کے لیے سفری سہولیات مفت ہوں گی۔
بسوں میں خواتین کے لیے محفوظ اور باعزت علیحدہ جگہ، اور معذور افراد کے لیے ریمپ کی سہولت موجود ہے۔
خواتین کی شمولیت اور مساوی ترقی پر زور
وزیراعلیٰ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی بھرتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہروں کو برابر ترقی دینا چاہتے ہیں، صرف بڑے شہروں پر نہیں، ہر علاقے کو آگے لے کر جانا ہمارا عزم ہے۔”
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ وہ پنجاب کی قیادت خود کر رہی ہیں، اور کسی کو اجازت نہیں دیں گی کہ صوبے کے عوام کو سیاسی تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ کسی کو پنجاب کے عوام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز پنجاب کی پنجاب کے انہوں نے پنجاب کو کے عوام نے کہا کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا، مریم نواز
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراض قلب انسٹیٹیوٹ نے کام شروع کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی cath lab نا صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے 5 پروسیجرز جاری ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ساہیوال میں اگلے ہفتے سے ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ساہیوال والوں کو اب امراضِ قلب کے علاج اور سرجری کے لیے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔