کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز )انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی(آئی او سی) نے کھیلوں میں سیاست کے خلاف ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ آئی او سی نے سیاسی معاملات اور ملکوں کے درمیان کشیدگی کی بنیاد پر اسپورٹس ایونٹس کے بائیکاٹ، منسوخی اور کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت نے کھیلوں کے سیاسی بنیادوں پر بائیکاٹ اور کھلاڑیوں کے ویزا منسوخی کے اقدامات کیے ہیں۔

آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا کہ کھیل قوموں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہی اولمپک کا بنیادی اصول ہے۔ ملکوں کی کشیدگی مذاکرات سے دور کی جانی چاہیے۔ کھیل ہی دنیا کو امن اور اتحاد کے رشتے میں جوڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ کھیلوں کو سیاسی چپقلش کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ کمیٹی نے کھیلوں میں سیاست کی مداخلت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی کے باعث ایونٹس کے بائیکاٹ، کھلاڑیوں کے سفر میں رکاوٹ اور مقابلوں کی منسوخی،کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی او سی کا ورکنگ گروپ کھیلوں کی سیاسی غیر جانبداری کو یقینی بنائے گا۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں اور اولمپکس کا بنیادی اصول کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا ہے۔یاد رہے کہ 2036 اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند بھارت ، بارہا اولمپک کے امن کے اصول کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ کبھی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے سے انکار، بلائنڈ کرکٹ، اسکریبل، اسنوکر اور اسکواش ٹیموں کو ویزے نہ دینا اس کی کھلی مثال ہے۔

اس کے علاوہ کرکٹ اور فٹبال ٹیموں کو آخری لمحات تک منتظر رکھنا بھی بھارت کا رویہ رہا ہے۔حال ہی میں بھارتی کرکٹرز نے ایشیا کپ میں پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر دنیا بھر میں کھیلوں کی روح کی نفی کی۔اسپورٹس ماہرین کے مطابق کھیلوں کو سیاست کا شکار بنانے سے بھارت کی اولمپک بڈ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔عالمی سطح پر کھیلوں کو سیاست سے بچانے کی آوازیں تیز ہورہی ہیں اور اب آئی او سی کا ورکنگ گروپ اس پیغام کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ ایسے میں بھارت کو اپنی سیاست اور کھیلوں کے بیچ فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ عالمی اسٹیج پر سیاست کے لیے کھیلوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کھیلوں میں سیاست ورکنگ گروپ

پڑھیں:

ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان

ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا۔بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا کہ اگر ریاست کو خطرہ ہو گا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے واضح کیا کہ ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی عالمی معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معیشت کی تعریف کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئین مقدس ضرور حرف آخر نہیں، بہتری کیلئے ترامیم ناگزیر ہیں: رانا ثناء اللہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی سی ڈی اے نے نیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور ارتھ ڈویلپرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب
  • وزیراعظم بننے کی کوشش کروں گا، وقار ذکا کا سیاست میں آنے کا اعلان
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان
  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • ٹی ایل پی ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان
  • وسیم اکرم کا کھیل میں سیاست کے امتزاج پر اظہارِ ناپسندیدگی
  • آزاد کشمیر کی سیاست میں غیر یقینی صورتحال برقرار، 72 گھنٹے اہم
  • پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں