کئی ماہ سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد بالآخر بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ میں تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اگرچہ کترینہ کیف نے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تصدیق کی، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب ماں بن جائیں گی۔

اداکارہ کی جانب سے خوشخبری دیے جانے کے بعد شوبز سے وابستہ کئی فنکاروں اور ان کے مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔

شادی کے صرف ایک سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں سامنے آنے لگی تھیں، جو رواں سال کے آغاز سے مزید زور پکڑ گئیں، تاہم اب اداکارہ نے خود ان کی تصدیق کردی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کترینہ کیف کی تصدیق

پڑھیں:

ہانیہ عامر کے بنگلادیش میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی برسات ہوئی ہے۔ کئی فنکاروں نے بھی ہانیہ کے منفرد انداز کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر کے بنگلادیش میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
  • میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی
  • ’زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘، کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کا اعلان کر دیا
  • بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا
  • اداکارہ مریم نفیس نے چیئرمین پی سی بی سے اپیل کردی۔
  • اداکارہ میرا سیٹھی کی طویل خاموشی کے بعد طلاق کی تصدیق
  • میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
  • ناسا نے نظام شمسی سے باہر 6ہزار نئے سیاروں کی تصدیق کردی