’زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘، کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں اور اب بالآخر کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
بالی ووڈ کی اس مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ اپنے بیبی بمپ کو تھامے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ وکی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
کترینہ اور وکی کوشکل نے انسٹاگرام پر خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہمارے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)
اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اداکار ورون دھون نے تبصرہ کیا، ’میرا دل خوشی سے بھر گیا‘۔ ایک مداح نے لکھا ’چھوٹی کیٹ یا وکی آ رہا ہے‘۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس جوڑے کے لیے انتہائی خوش ہیں جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’خوش رہیں آپ اس کی حقدار ہیں‘۔
یاد رہے کہ یہ جوڑا 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ کترینہ کیف کے اُمید سے ہونے کی خبریں اپریل 2023 اور 2022 میں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم بعد ازاں ایسی خبروں کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے جھوٹا قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام کترینہ کیف کترینہ کیف حاملہ وکی کوشل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام کترینہ کیف وکی کوشل کترینہ کیف
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.