اسحاق ڈار سے پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ہفتہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے سی ای او عامر حیات نے ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عامر حیات نے پی ڈی ایم کی حکومت کے 2022-23کے دروان پی آئی اے اور سی اے اے کو آئی سی اے او کے معیارات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا جا نے کے نتیجہ میں نومبر 2024میں یورپ کے لئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں۔انہوں نے وزیر خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی کے لئے ان کی مسلسل سفارتی معاونت کو سراہا۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ اور وزارت خارجہ امور برطانیہ کے حکام کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں تاکہ جلد از جلد ان پروازوں پر عائد پابندی ختم ہوسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت قیمتوں میں استحکام کے لیے پرعزم ہے‘ اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے مارکیٹ میں چینی کی موجودہ دستیابی اور سٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور قیمتوں کے رجحانات کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ نائب وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے، ضروری اشیاء کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے اور ملک بھر کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، تجارت، صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔