محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سندا ایار کو تیونس کے سفارتخانے کی مدد سے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں سے لڑکی کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی کرنے اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو وومن پولیس لیاقت آباد نے تیونیسین سفارتخانے کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر لڑکی کو سفارتخانے کے عملے کے حوالے کیا گیا جس کے بعد تیونس کے سفارتخانے کی مدد سے لڑکی کو کراچی سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے لڑکی کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ تیونس کی 19 سالہ لڑکی سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، محبت میں مبتلا ہونے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کےلیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی مگر بعد ازاں دونوں کی طلاق ہوگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہائبرڈ نظام نے ملک کی پاسپورٹ اور کریڈٹ رینکنگ بہتر کی: خواجہ آصف بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی اداریکی رپورٹ شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد لڑکی کو
پڑھیں:
اسلام آباد پر سب سے زیادہ یلغار اسٹیبلشمنٹ کی ہے،حامد خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر سب سے زیادہ یلغار اسٹیبلشمنٹ کی ہے ‘اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 بہادر ججز کے ساتھ ہمیں کھڑا ہونا ہوگا‘کہا تھا 26ویں ترمیم کے بعد کچھ نہیں بچے گا،اس ملک میں کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا ‘26 ویں ترمیم کے بعد کوئی آئین نہیں رہا ‘اس وقت حکومت کے تمام لوگ صرف اشاروں پر ناچنے والے ہیں ۔
امریکی صدر نے کھانے پر اس کو بلایا ہے جو اقتدار میں ہے ‘کیونکہ ان کو پتہ ہے کون ہے پاور میں ،یہ حکومت تو صرف پپٹ ہے ‘ایک سرکاری ملازم فیصلہ کرتا ہے کہ کون صدر اور کون وزیراعظم بنے گا ۔وکلا گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم آئین کےلیے خطرہ ہے،عدلیہ کی خودمختاری ختم کی جا رہی ہے‘الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا،جمہوریت کو بار بار کمزور کیا گیا۔
وکلاءآئین کے اصل محافظ ہیں،بلوچستان اور سندھ کے وکلاءسرگرم ہیں،اسلام آباد بار کو فعال ہونا ہوگا،بڑا کنونشن جلد اسلام آباد میں ضروری ہے،11 اکتوبر کو لاہور نیشنل کنونشن ہو گا،جعلی پارلیمنٹ اور جعلی ترمیم ناقابل قبول، عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا جو افسوسناک واقعہ ہے۔امپورٹڈ اور پپٹ عدلیہ قابل مذمت‘احتجاج پرامن اور آئینی حدود میں ہو،وکلاءکی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔
حامد خان
Faiz alam babar