City 42:
2026-06-03@08:30:27 GMT

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

سٹی 42 : اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع کردی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے، اب شہری 7 اکتوبر 2025 تک اپنا لائسنس بنوا سکیں گے۔

ڈرائیونگ لائسنس/ ڈیڈ لائن توسیع

آئی جی اسلام آباد کا شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ۔

آئی جی اسلام آباد نے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ شہری 7 اکتوبر 2025 تک ہر صورت اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

8 اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس سڑک پر گاڑی لانے والوں… pic.

twitter.com/YrMBsDm7C0

— Islamabad Police (@ICT_Police) September 25, 2025

آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے

ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس سڑک پر گاڑی لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک لازمی طور پر اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔ اس مقصد کے لیے شہر بھر میں سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس لائسنس بنوانے جی اسلام آباد شہریوں کی ڈیڈ لائن

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتال کی کالیں غیر قانونی قرار
  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے